D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بخشش کردن (بخشنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: بخشش کردن (بخشنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنا مال کار خیر میں بخشش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے فرزند کے لئے عورت چاہے گا۔ یا اپنے خویشوں میں سے کسی سے شادی کریگا اور اپنا مال ان پر تقسیم کرے گا۔ اور اگر دیکھا کہ اپنا مال ناجائز طرز پر بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام اور فساد کی طرف مائل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا مال بیگانوں کو بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال موت اور زندگی سے پراگندہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کا مال اس کی رضامندی سے بخش رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بدی کا اثر صاحب مال کی طرف عائد ہو گا۔