D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بند نهادن (پھندا رکھنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: بند نهادن (پھندا رکھنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے پاؤں میں پھندا دیکھے تو خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں دو پھندے ہیں اور وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نماز میں جہاد میں یا جس کام کو کہ اصلاح دین میں کرتا ہے، ثابت قدم رہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ پھندا اس کے پاؤں میں لگا ہوا ہے اور اس کا سفر کا ارادہ ہے تو دلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہو گا اور دیر تک رہے گا اور جس قدر کہ بند کو پاؤں میں قوی تر اور محکم دیکھے گا۔ اس قدر سفر میں زیادہ رہے گا۔ اور تنگ بند کی نسبت فراخ بند کا دیکھنا بہتر ہے۔ اور اگر تانے کا بند ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لوہے کا بند ہے تو بھی گذشتہ تا تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بند کا ہے تو اس کی اقامت دین کے لئے ہو گی اور اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فساد دین کے لئے ہو گی۔