گا۔ - General
Topic: گا۔
اور اگر اپنی گردن پر گرانی دیکھے۔ حالانکہ اس کی گردن پر کوئی چیز نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن پر بوجھ ہے اور اسکو گرانی معلوم نہیں ہوتی ہے تو درستی دین اور درازی عمر پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اسکی گردن قوی اور موٹی ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ امانت اچھی طرح گزارے گا اور اس کا کام قوی ہو گا۔ اور اگر اپنی گردن دراز دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت دیر تک رہے گی اور اپنی گواہی دینے سے رکے گا۔ اور اگر اپنی گردن کو تاہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے ذمے سے امانتیں جلدی دور کرے گا۔ اور اگر اپنی گردن سیاه دیکھے تو امانت میں خیانت کرے گا۔ اور اگر اپنی گردن ٹوٹی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنی مراد سے رکے گا اور اس کے دین میں خلل پڑے گا۔ کیونکہ کوئی امانت دین سے بڑی نہیں ہے۔ اور اگر اپنی گردن کو تاہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانت میں خیانت کرے گا۔ اور اگر اپنی گردن پر بال دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرنے کے باعث قرضدار ہو گا۔ اور اگر ے اپنی گردن سے بالوں کو مونڈے۔ دلیل ہے کہ قرض اترے گا۔ اور اگر گرد سے گوشت کو کٹا ہوا دیکھے دلیل ہے کہ کسی