گا۔ - General
Topic: گا۔
اور اگر اپنے آپ کو ترکستان کے شہر میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو بلغار اور شغلان کے شہروں میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس پر خیانت ہو گی اور اس کے کام پوشیدہ ہوں گے۔ اور اگر اپنے آپ کو ماورالنہر کے شہروں میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ عزت اور امن پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو خوارزم میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بند ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو عراق کے شہروں میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دولت اور مراد پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو خراسان کے شہروں میں دیکھے تو اس کا کام آسانی سے پورا ہو گا۔