بانگ نماز - General
Topic: بانگ نماز
بانگ نماز یعنی اذان۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بندہ مصلح مومن پار سا خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے یا خود نماز کے لئے اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَائِكَ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَا تُوكَ رِجَالا " اور لوگوں میں حج کا اعلان کے ما کرد تمہاری طرف پا پیادہ آئیں گے)۔ اور اگر غیر معروف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکروہ اور ناپسند بات پہنچے گی۔ اور اگر یہ بات کوئی فاسق شخص دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چوری میں گرفتار کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے لئے اذان کسی مسجد یا مینار سے دیتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خدا تعالی کی طرف بلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیار و محبت رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس اور درویش ہو گا اور بیان کرتے ہیں کہ اس کے اہل بیت میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوچہ میں اذان دیتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ نیا موسی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں یا