حکایت - حضرت ابن سیرین
Topic: حکایت
ایک شخص حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نے بادشاہ کے محل کے دروازے پر چالیس خرما پائے ہیں۔ آپ نے تاویل میں فرمایا کہ کل کو تجھے اس جگہ پر چالیس بید لگیں گے اور اسی طرح ہوا۔ پھر اگلے سال وہی شخص حضرت ابن سیرین کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور عرض کیا کہ میں نے شاہی محل کے دروازے پر چالیس خرما پاتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ تو چالیس ہزار درہم پائے گا۔