D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حکایت - General

Topic: حکایت

حدیث شریف میں وارد ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میں نے خواب میں ایسا دیکھا ہے کہ روح میرے جسم سے باہر نکلی ہے اور مجھ کو گود میں لیا ہے اور پھر آسمان پر گئی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وصیت کر کہ تیری روح اپنی جگہ پر پہنچی ہے۔ پھر اسی دن اس شخص نے دنیا سے سفر کیا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی جان خواب کے اندر اپنی ہتھیلی میں دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی خطرناک کام میں مشغول ہو گا کہ اس کو خوف جان ہو گا۔۔ اور اگر دیکھے کہ روح اس کی ہتھیلی سے آسمان پر گئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی روح کا رنگ زرد ہے تو دلیل ہے کہ سخت بیماری میں مرے گا۔ اور اگر روح کو سرخ یا سفید دیکھے تو اس کا انجام اچھا ہو گا اور غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر روح کا رنگ سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے عذاب کا مستوجب ہو گا۔