D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حکایت - حضرت ابن سیرین

Topic: حکایت

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے دریافت کیا کہ تمہارا گھر کہاں ہے؟ اس نے جواب میں کہا کہ فلاں محلہ اور فلاں کوچہ میں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ایک گھنٹہ بیٹھ ۔ یہاں تک کہ میں واپس آؤں۔ پھر آپ اٹھے اور بادشاہ وقت کے پاس گئے اور اس کو سب حال بتایا۔ کہ ایک شخص لوگوں کی ایزا کے درپے ہے۔ پھر آپ بادشاہ کے سپاہیوں کو اس کے گھر میں لائے اور اس کے گھر کی تلاشی لی۔ دیکھا کہ قریب پچاس آدمیوں کے مار کر کنوئیں میں ڈالے ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا کہ وہ شخص لوگوں کو حیلہ کے ساتھ گھر لے جاتا ہے اور ان کا مال لے کر ان کو مار کر گھر میں کنوئیں اندر ڈال دیتا ہے۔ بادشاہ نے فرمایا کہ اس شخص کو قصاص میں مارا جائے۔ اور لوگ اس خواب میں تعبیر سے نہایت کے متعجب ہوئے۔ خواب میں چڑیا کی تعبیر چھوٹا بچہ ہے۔ اس کی نیک اور بد تاویل چھوٹے بچے پر واقع ہوتی ہے۔