D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حکایت - General

Topic: حکایت

بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک چوپایہ حرکت کرتا ہوا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تمہاری موت قریب آگئی ہے۔ کیونکہ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَإِذَا وَقَعَ الْقَولُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ كَاللَّهُ مِنَ الْأَرْضِ تَكَلَّمُهُمُ (اور جب ان پر فرمان واقع ہو گا تو ہم نے ان کے لئے زمین سے چوپایہ نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا۔ اور جب ایک ہفتہ پورا ہوا تو وہ شخص دنیا سے رحلت کر گیا۔