بالش (سرمانا) - General
Topic: بالش (سرمانا)
خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور سبز سرمانہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خادم مصلح یعنی اور یا نیک اور پارسا پر ہیز گار ملے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا سہانہ پرانا اور میلا ہے، یا زرد یا سیاہ ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا سرہانہ پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے یا کھویا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے خدمت گار ضائع ہوں گے یا بھاگیں گے۔ یا خواب کو دیکھنے والا رنج و بلا میں جتلا ہو گا، جس کی وجہ سے اس کے سب نوکر چاکر اس سے جدا ہو جائیں گے۔