D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پالان - حضرت ابن سیرین

Topic: پالان

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالان کا دیکھنا عورت ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پالان ہے یا کسی سے خریدا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پالان اس کی پشت پر ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا فرماں بردار ہو گا اور وہ اس پر غالب ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پالان اس سے ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس سے جدا ہو جائے گی یا وہ اس کو طلاق دے گا۔