آبلہ دیکھنا
Topic: آبلہ (ہندی چھالہ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آبلہ دیکھنا۔ دولت کی زیادتی کی دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر آبلہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اندازے پر اس کو مال ملے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم پر آبلہ خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو حرام ملے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ جسم پر آبلہ کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے : اول زیادتی مال۔ دوم عوت ملے گی۔ سوم بچہ پیدا ہو گا۔ چہارم مراد پوری ہو گی۔ پنجم اگر آبلہ سفید ہے تو خوف سے امن پائے گا۔