بالا رفتن (اوپر جاتا) - اہل تعبیر
Topic: بالا رفتن (اوپر جاتا)
اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ مشکل سے اوپر کو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس چیز کی تلاش میں گیا ہے اس کو رنج اور ، اس کو رنج اور مشکل سے پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کے اوپر چڑھ گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ دین میں عزت اور مرتبہ پائیگا۔ خاص کر اگر سیڑھی مٹی کی ہے اور اگر دیکھے کہ سیڑھی چونے اور پتھر کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل واقعہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو سیڑھی چونے اور پتھر کی ہے، اس پر سے اوپر کو جانا دلیل ہے کہ اس جہان میں شرف اور عزت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹوں اور مٹی کی بنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں قدر و منزلت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان پر گیا اور واپس آگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سخت بیمار ہو گا اور آخر کار شفاء پائے گا۔