باغ دیدن (باغ دیکھنا) - حضرت دانیال
Topic: باغ دیدن (باغ دیکھنا)
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ دیکھنا عورت ہے اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیا ہے اور تر نہیں ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت طالب جماع ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گل و ریحان ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند صالح پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں شفتالو ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا آئے گا۔ جو جلدی علم و ادب سیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحان کا دستہ ہے اور اٹھا کر اس کو سونگھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا لڑکا دلیر، دانا اور عقل مند ہو گا اور بوئے ریحان فرزند کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آباد اور پانی جاری والا اور محل والا دیکھے اور اس میں سے میوے کھائے اور اس کے پاس بھی ہیں اور اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہیں۔