D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پاس داشتن (پره دینا) - حضرت ابن سیرین

Topic: پاس داشتن (پره دینا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہرہ دینا دو وجہ پر ہے۔ اگر دیکھے کہ اہل صلاح کا پرا ہے تو دونوں جہان کی خیر اور منفعت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ شاہی محل کی پاسبانی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر اور فائدہ پائے گا اور اگر یہی خواب سوداگر دیکھے گا تو تجارت میں اس کو بہت فائدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اہل صلاح اور پرہیز گاروں کی حفاظت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ ان سے دنیا کا نفع اور خیر دیکھے گا۔ اور خواب میں پاسبان کو دیکھنا صاحب قدر اور مرتبہ اور ولایت ہوتا ہے اور کاموں کو درست کرے گا۔ اور لوگ اس کے نظام میں ہوں گے۔