D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بارانی (برساتی کوٹ) - حضرت ابن سیرین

Topic: بارانی (برساتی کوٹ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ - علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر بارانی ہے۔ اور وہ بادشاہ کی خدمت میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نیک نام اور مدح و ثنا لوگوں میں ظاہر ہو گی۔ اور اگر بارانی بطور کپڑا اس پر ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فائدہ حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بارانی پشم یا السی یا روئی کی ہے اور سبز رنگ ہے تو بہتری کی دلیل ہے۔ لیکن بارانی زرد رنج اور بیماری کی دلیل ہے۔ اور اگر بارانی نیلگوں ہے یعنی آسمانی رنگ کی ہے تو پھر گناہ اور نافرمانی کی دلیل ہے اور اگر سفید رنگ کی ہے تو اس کو کسی جگہ سے خیر اور منفعت پہنچے گی۔