باراں (بارش) - حضرت ابن سیرین
Topic: باراں (بارش)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں سخت بارش دیکھے جو اپنے وقت پر برسی ہے تو دلیل ہے کہ ان دنوں میں رنج و بلا کا لشکر آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آب باراں سے مسح کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خوف و غم سے امن میں رہے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بارش اس کے سر پر برستی ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گا اور خیر و نفع کے ساتھ واپس آئے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بارش لوگوں کے سروں پر طوفان کی طرح برستی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں خدانخواستہ ناگہانی موت آئے گی اور اگر دیکھے کہ بارش کے ہر ایک قطرے سے آواز آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مرتبے اور عزت کی آواز زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بارش کے پانی کے ساتھ مسح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت بڑی بارش ہو رہی ہے اور تمام نہریں جاری ہو گئی ہیں اور اس کو نقصان نہیں پہنچا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سختی کرے گا اور صاحب خواب اس کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ان نہروں سے گزر نہیں ہو سکتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی شرارت کو اپنے آپ سے دور کرے گا۔ گی۔ اور اگر دیکھے کہ پانی ہوا سے بارش کی طرح آتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالے کا عذاب اور بیماری اس جگہ ظاہر ہو