باراں (بارش) - حضرت دانیال
Topic: باراں (بارش)
ہے۔ جب حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بارش خواب میں حق تعالیٰ کی طرف سے بندوں پر رحمت اور برکت جب عام بارش ہوا ہو اور سب جگہ پہنچے۔ فرمان حق تعالی ہے : وَهُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْ بَعْدِ مَا قَنَطُرُ اوَيُنشِرُ رحمتہ (اس کی ذات پاک ہے جو نا امیدی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے)۔ اور بارش کا وقت پر دیکھنا بہت اچھا ہے خاص کر جب لوگ بارش کو چاہیں تو نہایت نیک ہے۔ لیکن اگر خاص سخت بارش صرف اپنے کوچہ میں دیکھے کہ اس کے سوا اور کہیں نہیں بری ہے تو اہل موضع پر رنج اور بیماری کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بارش آہستہ آہستہ ہو رہی ہے تو اہل موضع پر خیر اور برکت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اول سال یا اول ماه بارش برس رہی ہے تو دلیل ہے کہ اس سال اور اس ماہ میں فراخی نعمت زیادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ بارش سخت اور سیاہ ہے تو دلیل بیماری پر ہے کہ اس میں ہلاک ہو گا۔