D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بادنجان (بینگن) - حضرت ابن سیرین

Topic: بادنجان (بینگن)

ہوا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بینگن کھانا موسم میں ہو یا بے موسم پیا کھائے یا خام کھائے۔ تر ہو یا خشک۔ جس قدر کھائے گا اس قدر غم اور اندوہ اٹھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بادنجان ہیں۔ لیکن سب کو بیچا ہے۔ یا کسی کو بخش دیا ہے یا اپنے گھر سے باہر ڈال دیا ہے اور ان کو کھایا نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے نجات حاصل کرے گا۔