D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آبگینہ دیکھنا

Topic: آبگینہ (کانچ - بلور)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آبگینہ دیکھنا عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ آبگینہ میں پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اور مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ آبگینہ میں کسی کو شربت دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کسی سے عورت ملے گی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس آبگینہ تھا جو گر کر ٹوٹ گیا ہے اگر عورت رکھتا ہے طلاق دے گا۔ ورنہ اس کے عزیزوں میں سے کوئی عورت مرے گی اور آبگینہ بنانے والا بمنزله خداوند گار کے ہوتا ہے اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ خواب میں آبگینہ بنانے والا عورتوں کا کام کرتا ہے اور ہمیشہ عورتوں کی صحبت میں رہتا ہے۔