.. - General
Topic: ..
سرد آبہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زندگیق یا منافق ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ اذان دیتا ہے تو رحلت کرے گا۔ اور اگر اذان میں کلمات کے اندر زیادتی اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی لوگوں پر ستم اور ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی بچہ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھوٹ بولیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اذان حمام میں دیتا ہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بد حالی کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی مجوسی قید خانہ میں بانگ نماز دیتا ہے اور تکبیر کسی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہائی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اذان لہو و بازی میں دیتا ہے تو یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چونی پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی بات کہے گا اور اس کو خدا تعالے اپنی طرف بلائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ مینار پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کے گوشے میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیانت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سردابہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی جائے گا اور اس میں رنج و بلا اٹھائے گا اور دیر تک رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دیوانہ ہو گا۔ اور اگر دوسرے کی اذان سے تو دلیل ہے کہ عبادت اور طاعت کے کام میں مست ہو گا اور کوئی اس کو خدا تعالے کی طرف بلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق کے کاموں میں توفیق پائے گا۔