.. - اہل تعبیر
Topic: ..
اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا گوشت کھایا ہے۔ تو دلیل دلیل . ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وراثت کا مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرنے کا گوشت کھایا ہے۔ تو عجمی مرد کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے که ای قدر مال حرام کھائے گا اور اطاعت میں سستی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا ترس اور خوف کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بدکار آدمی کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سنگ خوارہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بے وقوف شخص کے مال سے فائدہ اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گدھ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر شخص سے خیر و منفعت پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دنیا کی زینت اور اس کے کام پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور سنجاب کا گوشت کھانا مسافر شخص کا گوشت کھاتا ہے۔ اور سیمرغ کا گوشت کھانا۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی کا مال حاصل ہو گا۔ اور شاہین کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ ظالم شخص کے مال سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی گمراہ کردہ راہ سے ملے گا۔ اور اگر شیر کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ تجارت میں اپنوں کے ساتھ جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر طوطے کا گوشت کھائے تو بے فائدہ علم سیکھے گا۔ اور اگر فنک کا گوشت کھائے تو عورت کا مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قمری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر گائے مادہ کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی گائے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو عورت یا کنیز کے مال سے نفع ہو گا۔ اور اگر کبوتر کا گوشت کھائے۔ تو عورت کے مال سے اس کو فائدہ ہو گا۔ اور اگر بلی کا گوشت کھائے۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر بھیڑیے کا گوشت کھائے۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم سے علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑھیا عورت اس پر جادو کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کلازہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی آدمی کا گوشت کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گورخر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور منفعت پائے گا۔ اور مرغی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اسکو کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملے گا۔ اور مچھلی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ عورت کے مال سے کچھ کھائے گا اور مرغابی کا گوشت کھانا بزرگی اور ولایت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ شخص کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بدی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو رنج اور بلا پہنچے گا۔ اور ہدہد کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ شخص سے