.. - اہل تعبیر
Topic: ..
اور اگر دیکھے کہ اس نے عقاب کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ظالم بادشاہ سے روپیہ پیسہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر خوبصورت عورت سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے مال مفت حاصل ہو گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ابابیل کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا یا بیمار ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ابابیل کا گوشت خواب میں کھانا دشمن کا مال کھاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بطخ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی میں نام پائے گا اور شرف اور بزرگی حاصل کرے گا۔ اور اگر چڑیا کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی نازک شخص کا یا اپنے فرزند کا اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بندر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا گوشت کھایا ہے تو بے وفا شخص کا مال کھائے گا۔ اور اگر الو کا گوشت کھائے تو چوری کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکاوک کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ غلام کا مال کھائے گا۔