.. - حضرت جابر مغربی
Topic: ..
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ فربہ گوشت کا خواب میں دیکھنا لاغر سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے که تازه گوشت سے کسی کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو زبان سے رنجیدہ کرے گا یا اس کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھنا ہوا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب سے گوشت لیا ہے اور اس کی قیمت دی ہے اور اپنے گھر کو لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اڑ رہا کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔ اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خلقت میں نیک نام ہو گا۔ اور اس کو بادشاہ سے کچھ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر دشمن سے مال لے گا اور کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اونٹ کے بچہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر یتیم کا مال کھائے گا اور بیمار ہو گا اور پھر شفاء پائے گا۔