.. - حضرت ابن سیرین
Topic: ..
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پختہ گوشت کا کھانا بھنے ہوئے سے بہتر ہے اور بھنے ہوئے کا کھانا خام سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی عبادت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بکرے کی بہت سی پشم اتاری ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر لوگوں پر حکومت کرے گا اور ان کو ماتحت بنائے گا اور ان سے مال و نعمت پائے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی شخص کو پھانسی پر لٹکایا ہے اور وہ اس کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فربہ بکری کا گوشت پکایا ہوا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چمڑا اتاری ہوئی بکری اپنے گھر میں لایا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی سردار وہاں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا تھوڑا جسم اپنے گھر میں لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی ہلاک ہو گا۔