D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

.. - حضرت جابر مغربی

Topic: ..

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ایک بیل کو بیلوں میں لے کر ذبح کیا ہے اور بانٹ لیا ہے اور بیل کاشت کے ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو اس کوچے میں سے ماریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کو ذبح کیا اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیل کے مالک کو مار کر اس کا مال لے گا۔ اگر دیکھے کہ بیگانہ مال مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس موضع میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مختلف گائیں اور بیل دبلے ہوں، اور اگر فربہ ہیں تو فراخی اور ارزانی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بیل ہل میں چل رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو بے اندازہ مال حاصل ہو گا۔