.. - General
Topic: ..
دلیل ہے کہ اس کو غلاموں سے نقصان پہنچے گا اور اپنے آپ کو معزول کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بیل کے تین سر ہیں اور ہر ایک سر پر ایک سینگ ہے۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے کہ اس کا کام بڑھے گا اور اگر نقصان دیکھے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ عوض میں اس کا غلام ایک سال کام کرنے گا۔ اور اگر اس کے جسم پر اعضاء میں سے ایک سینگ زیادہ دیکھے۔ دلیل حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیل کام ہے اور اس کا چمڑا کام کرنے والے کی میراث ہے اور بیل کی دم اور خرید و فروخت بھی عامل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کی دم گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا اور اس کی روزی فراخ ہو گی۔ اور اگر اپنے کوچے میں بہت سے بیل دیکھے۔ دلیل ہے کہ سردار ہو گا اور اس کے کام میں خیر و برکت ظاہر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے سینگ مارا ہے اور گرا دیا ہے۔ اگر صاحب خواب عامل ہے تو معزول ہو گا۔ اور اگر سوداگر ہے تو نقصان پر دلیل ہے اور اگر بادشاہ ہے تو ملک سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل نے اس کے سینگ مارا ہے اور وہ گر پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی اس پر شرف اور بزرگی پائے گا اور اس کے معزول کرنے میں کوشش کرے گا۔