.. - حضرت جابر مغربی
Topic: ..
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو روغن ملنا آرائش کی دلیل ہے۔ لیکن ساتھ ہی اندوہ اور غم بھی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ روغن سے سینے کو چکنا کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائیگا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام روغن تاویل میں برے ہیں۔ لیکن روغن زیتون کا کھانا مل کی دلیل ہے اور ملنا غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا روغن سے آلودہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔