D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

.. - حضرت ابن سیرین

Topic: ..

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا تمام جسم روغن سے آلودہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سر پر روغن ملا ہے۔ تو آرائش پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ خوشبودار روغن ہے۔ جیسے بنفشہ اور چمبیلی کا روغن تو دنیا کی آرائش پر دلیل ہے۔ اور سب روغن جب خوشبودار ہوں تو بہتری پر دلیل ہیں بدبودار بدی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زیتون مال اور نعمت ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ایک مرد دو سوالے مرد کے سر میں ایا ہے اولیل ہے کہ اس شخص کے ساتھ وہ مکر اور حیلہ کرے گا۔