.. - حضرت دانیال
Topic: ..
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن دیکھنا مال اور نعمت ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ وراثت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس روغن گاؤ ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور تعمیم پائے گا۔ اور لوگوں میں عزیز ہو گا۔ اور روغن بکری کی بھی تاویل یہی ہے۔ لیکن روغن گاؤ روغن دنبہ سے بہتر ہے اور روغن بادام اور روغن کنجد مال اور نعمت ہے اور دوسرے قیمتی روغن، جیسے روغن بلسان روغن بنفشہ، روغن زیتوں۔ دلیل ہے کہ سب دیہاتی مرد سے منفعت ہے۔ اور روغن زیتون عرب سے منفعت ہے۔