D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آبکامہ کو خواب میں دیکھنا

Topic: آبکامہ (ترش پانی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آبکامہ کو خواب میں دیکھنا رنج اور بیماری کی دلیل ہے اور اس پینا بیماری کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آبکامہ کو اگر گرتا ہوا دیکھے یا اس میں سے کچھ نہ پیا ہو تو دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ آبکامہ کا پینا پانچ وجہ پر ہے : اول : بیماری۔ دوم : غم سوم : جھگڑا - چهارم : حاجت۔ پنجم : عیال کے ساتھ لڑائی۔