ساق (پنڈلی) کی حقیقت
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنڈلی مال اور معیشت بھروسہ ہے۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ پنڈلی لوگوں کے لئے عزت اور مرتبہ ہے۔
Read Moreحضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنڈلی مال اور معیشت بھروسہ ہے۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ پنڈلی لوگوں کے لئے عزت اور مرتبہ ہے۔
Read Moreاگر دیکھے کہ پنڈلی اس کی قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا۔
Read Moreاگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی کمزور ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال اور کام ضعیف اور بے انتظام ہو گا۔
Read Moreحضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی لوہے یا ہشت دھات کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کا مال پائیدار رہے گا۔
Read Moreاگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی ٹوٹی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جسم پر بیماری یا مصیبت آئے گی۔
Read Moreحضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلیاں ایک دوسری پر لیٹی ہیں تو خوف ہلاکت کی دلیل ہے۔
Read Moreاگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی پر بہت سے بال ہیں تو دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا۔
Read Moreاگر دیکھے کہ اس نے پنڈلی سے بال مونڈے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قرض سے فارغ ہو گا۔
Read Moreحضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنڈلی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (۱) مال، (۲) معیشت، (۳) درازی عمر، (۴) مردوں کے لئے عورت اور عورتوں کے لئے خاوند۔
Read More