D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

Titles

پنڈلیاں ایک دوسری پر لیٹی دیکھنا

ساق (پنڈلی)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلیاں ایک دوسری پر لیٹی ہیں تو خوف ہلاکت کی دلیل ہے۔

Read More

پنڈلی پر بال دیکھنا

ساق (پنڈلی)

اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی پر بہت سے بال ہیں تو دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا۔

Read More

پنڈلی سے بال مونڈنا

ساق (پنڈلی)

اگر دیکھے کہ اس نے پنڈلی سے بال مونڈے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قرض سے فارغ ہو گا۔

Read More

پنڈلی کی تعبیر کی وجوہات

ساق (پنڈلی)

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنڈلی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (۱) مال، (۲) معیشت، (۳) درازی عمر، (۴) مردوں کے لئے عورت اور عورتوں کے لئے خاوند۔

Read More

سایہ دیکھنا

سایہ (چھاؤں)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سایہ بزرگی اور ہیبت ہے۔ بادشاہ کا سایہ تاویل میں بادشاہی ہے، دیوار کا سایہ بزرگ آدمی ہے اور بے ثمر درخت کا سایہ فساد پر دلیل ہے۔

Read More

سایہ کے نیچے بیٹھنا

سایہ (چھاؤں)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی جگہ سایہ کے نیچے بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: أَلَمْ تَرَ إِلَى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَل...

Read More

سایہ کے نیچے بیٹھنے کی وجوہات

سایہ (چھاؤں)

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سائے کے نیچے بیٹھنا پانچ وجہ پر ہے: (۱) بزرگی، (۲) ہیبت، (۳) پناہ، (۴) منفعت، (۵) موت۔

Read More

سائبان دیکھنا

سائبان

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سائبان کمینہ بادشاہ ہے۔ اگر دیکھے کہ سائبان کے نیچے بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے بادشاہ کی خدمت کرے گا۔

Read More

سائبان کا گرنا

سائبان

اگر دیکھے کہ سائبان اس پر گرا ہے اور اس کو کچھ ایذا نہیں پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غصہ کرے گا۔

Read More